ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے 26طلبا کیمپس انٹرویو کے ذریعے منتخب

بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے 26طلبا کیمپس انٹرویو کے ذریعے منتخب

Mon, 18 Mar 2019 20:05:16    S.O. News Service

بھٹکل :18؍مارچ (ایس او نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے کل 26طلبا بنگلورو کی انفوٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی میں بحیثیت انجنئیر منتخب ہونےکی کالج کے پلیسمنٹ آفیسر پروفیسر توفیق نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری  دی ہے۔

 12مارچ 2019کو پرائس انفوٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ بنگلورو کی طرف سے اے آئی ٹی ایم میں  پول کیمپس ڈرائیو(کیمپس انٹرویو )  منعقد ہوئے تھے۔ جس میں سینکڑوں طلبا نے  کمپنی ماہرین کے سامنے اپنی قابلیت کامظاہرہ کیا تھا ، کمپنی ماہرین نے طلبا کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کی سلکشن لسٹ کالج کو ارسال کی ہے۔ جس کے تحت اے آئی ٹی ایم کے کل 26طلبا  منتخب ہوئے ہیں جن میں 16طلبا اسوسیٹ سافٹ وئیر انجنئیر اور 10اسوسیٹ سپورٹ انجنئیر کے عہدوں پر اچھی تنخواہوں کے ساتھ منتخب ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ طلبا کے انتخاب پر انجمن کے عہدیدران ، پرنسپال اور اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: